02 May 2013 - 14:50
News ID: 5343
فونت
علامہ سید مبارک موسوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے لاہور میں جاری انتخابی مہم کی مناسبت سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تکفیری قوتوں کے خلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید مبارک موسوی نے لاہور میں جاری انتخابی مہم کی مناسبت سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تکفیری قوتوں کے خلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔

علامہ مبارک موسوی نے کہا : پچھلی دو دہائیوں سے ہم یہ بات کررہے تھے کہ تکفیری عناصر پاکستان اور یہاں بسنے والے ہر مکتب فکر کے افراد کے دشمن ہیں، لیکن اس وقت کسی نے بھی ہماری بات پر کان نہیں دھرے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج نہ صرف اہل تشیع بلکہ ہمارے اہل سنت بھائی حتیٰ کہ عیسائی برادری بھی ان عناصر کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا : آج زمانہ دیکھ رہا ہے کہ ان عناصر کی دہشت گردی سے پاکستان کی سیاسی جماعتیں بھی محفوظ نہیں ہیں، ملک میں کبھی بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن چکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تکفیری قوتوں کے خلاف ملک گیر سطح پر بھرپور آپریشن کیا جائے تاکہ پاکستان کی عوام امن و امان کی زندگی بسر کرسکیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فقط ان قوتوں کے خلاف بیان پر اکتفا نہ کریں بلکہ ان کے شر سے پاکستان کو نجات دینے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

علامہ مبارک موسوی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کے انتخابات میں حصہ لینے پر فوری ایکشن لیں اور پاکستان کی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تکفیری سوچ رکھنے والے امیدواروں کو ناہل قرار دے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬