24 July 2013 - 16:43
News ID: 5701
فونت
شیعی حقوق کے ناظر :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعی حقوق کے ناظر نے متحدہ عرب امارات سے اس ملک میں مقیم شیعہ خاص کر ایرانی شیعہ کے اخراج پر تنقید کی ہے اور اس اقدام کو انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی ـ شیعی حقوق کے ناظر نے متحدہ عرب امارات سے اس ملک میں مقیم شیعہ خاص کر ایرانی شیعہ کے اخراج پر تنقید کی ہے اور اس اقدام کو انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی جانا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعی حقوق کے ناظر رائٹس واچ نے متحدہ عرب امارات سے وہاں مقیم شیعوں کو سیاسی اسباب کی وجہ سے نکال باہر کرنے کی بے سابقہ منصوبہ پر شدید افسوس کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی جانا ہے ۔ 
اس ادارہ نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے اپیل کی ہے کہ اپنے نظریہ پر دوبارہ غور کرے ، کیونکہ اس طرح کے فیصلے انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی ہے اور اس طرح کے اقدامات کا اس شکل میں دوبارہ انجام پانا جس میں خاص کر شیعوں کو اپنا ھدف قرار دیا گیا ہے جو اپنے ساتہ منفی پیغام کا حامل ہے ۔ 
رائیٹس واچ نے تاکید کی : اس طرح کے اقدامات کا دوبارہ رونما ہونا فرقوں کے درمیان تعصب و تبعیض کو بیان کرے گی اور یہ متحدہ عرب امارات حکومت کی شیعہ مسلمانوں کے سلسلہ میں سیاست میں شکوک پیدا کرے گی جو کہ اس حکومت کے لئے ناخوش گوار نتائج پیش آئے نگے ۔
قابل ذکر ہے متحدہ عرب امارات نے مختلف بہانہ اور قومی امنیت کے آڑ میں 500 سے بھی زیادہ شیعہ مقیم متحدہ عرب امارات کو اس ملک سے نکالنے کی مقدمات انجام دے رہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬