30 July 2013 - 18:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5733
فونت
ڈیرہ جیل حملہ؛
رسا نیوز ایجنسی - ڈیرہ جیل پاکستان حملہ میں طالبان نے 6 شیعہ قیدیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا، قیدیوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئی ہیں۔

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ جیل پاکستان حملہ میں طالبان نے 6 شیعہ قیدیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 4 شیعہ قیدیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔


اس رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل پر دہشتگردانہ حملہ میں جہاں طالبان نے 240 سے زائد قیدی فرار کرائے ہیں وہیں چھ شیعہ قیدیوں کو الگ کرکے گولیوں سے چھلنی کر دیا ہے، جن میں دو کا تعلق ملتان سے ہے ، شہید قیدیوں میں پانچ کی شناخت ہوگئی ہے جب کہ ایک کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔


ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے قیدیوں میں اختر بلوچ، ساجد، جمعہ، ذوالفقار شاہ، رجب علی اور اسلم شامل ہیں، قیدیوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئی ہیں، نیز دہشتگرد پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 4 شیعہ قیدیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں جن کے سلسلہ میں کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬