رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے انتیسویں ماہ رمضان المبارک کو حرم مطھر حضرت معصومہ قم(ع) میں اثبات ہلال ماہ شوال اور عید کے سلسلہ میں کچھ نکات بیان کئے ۔
اس مرجع تقلید نے فطرہ کو بدن کی زکات بتاتے ہوئے کہا: ہر وہ مال جو دریا یا خشکی میں ضائع ہوجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے اس کی شرعی رقم ادا نہیں کی گئی ہے ، فطرہ بھی بدن کی زکات ہے اور بلاوں سے بدن کو محفوظ رکھتا ہے ۔
انہوں ںے مزید کہا: نماز عید سے پہلے فطرہ مستحق تک پہونچا دیا جائے اور اگر فقیر تک دست رسی نہ ہو تو اس کے ارادہ سے الگ نکال کر نماز عید ادا کی جاسکتی ہے ۔
اس مرجع تقلید نے رویت ہلال کے سلسلہ میں کہا: نجومیوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اج، بدھ کی شام اور شب پنج شنبہ میں انکھ سے یا دوربین کے ذریعہ علاقہ میں چاند دکھنے کا امکان نہیں ، لھذا جمعرات کو عید ہونے کا بہت کم امکان ہے اور بہ احتمال قوی جمعہ کی عید ہوگی ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے میں معتقد ہوں کہ رویت ہلال کے سلسلہ میں مجتھد کی تقلید ضروری نہیں ہے کہا: اگر انسان خود چاند دیکھ لے یا معتبر انسان سے سن کر اطمینان حاصل ہو جائے تو ضروری نہیں کہ اپنے مرجع تقلید کی تقلید کرے ، البتہ یہ کہ اس نے دوربین کے ذریعہ دیکھا ہے کہ یا انکھوں سے دیکھا ہے اس سلسلہ میں مجتھد کی تقلید کی جائے، اور میری نگاہ میں انکھوں سے رویت ہلال معتبر ہے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا: بعض اسلامی ممالک؛ مصر، شام، عراق اور پاکستان میں دردناک حوادث شاھد رہے ہیں، خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ دنیا کے مسلمانوں کی مشکلات کو برطرف کرے ۔