13 August 2013 - 15:28
News ID: 5801
فونت
رسا نیوز ایجنسی – ملیشیا کی اسلامی قانون پر مشورتی کمیٹی نے اس ملک میں مذھب شیعہ کی تبلیغ پر پابندی عائد کی ۔
مليشيا

 

رسا نیوز ایجنسی کی ملیشیا کی قومی نیوز ایجنسی(برناما) سے رپورٹ کے مطابق، ملیشیا کے صوبہ پاہانگ کی اسلامی قانون پر مشورتی کمیٹی نے اپنے خصمانہ اقدام میں اس ملک میں مذھب شیعہ کی پیروی اور تبلیغ پر پابندی عائد کی ۔


صوبہ پاہانگ کی اسلامی اور مالے روایات کی تحفظ کونسل نے بھی اس فیصلہ کا استقبال کرتے ہوئے شیعہ مذھب پر روک تھام کی غرض سے اپنی فعالیتیوں کا اغاز کیا ہے ۔


صوبہ پاہانگ کے مفتی داتوک عبد الرحمان عثمان نے بھی اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومتوں کے ذریعہ شیعہ مخالف قانون کی تصویب مسلمانوں کے اپسی اختلافات اور ٹکروا کو روک سکتا ہے  ۔


انہوں ںے اپنے بیان میں جو بخوبی شیعہ مذھب سے ان کی عدم شناخت و اشنائی کا بیانگر ہے کہا: ہم قران و سنت و احادیث پیغمبر(ص) کو اپنی حیات کا منشور جانتے ہیں مگر شیعہ فقط قران کو قبول کرتے ہیں اور سنت و حدیث کو نہیں مانتے ہیں ۔


صوبہ پاہانگ کے مفتی نے ادعی کیا : اگر ہم شیعہ کی ترویج پر پابندیاں عائد نہ کریں تو مسلمانوں میں مزید اختلافات کے شاھد ہوں گے اور مسلمان شیعہ و سنی گروپ میں بٹ جائیں گے ۔


انہوں ںے کہا: ملیشیا حکومت، ملیشیا میں شیعہ مذھب ترویج کو مہار کرنے میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرے، خصوصا وہ لوگ جن کے پاس شیعہ مذھب کے سلسلہ میں معلومات کم ہیں ان کے بارے میں مناسب تدبریں اپنائے  ۔


عبد الرحمان نے ملیشیا حکومت سے درخواست کی کہ جو لوگ ملیشیا میں شیعہ مذھب کی ترویج میں مصروف ہیں ان کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش ائے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬