رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے آیت اللہ سعیدی کی اہلیہ کے انتقال پر ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شہید آیت اللہ سعیدی کی اہلیہ اور قم کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حجۃ الاسلام جناب آقای حاج سید محمد سعیدی دامت توفیقاتہ
جنابعالی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر آپ کو ، آپ کے محترم برادران اور بیت شہید آیت اللہ سعیدی ، اسی طرح حضرات طباطبائی اور تمام پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحومہ کے لئے رحمت و مغفرت اور رضوان الہی اور داغدار خاندان کے لئے صبر جمیل طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
4 ستمبر 2013
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے