05 September 2013 - 16:36
News ID: 5891
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے شھر کراچی کو اسلحے سے مکمل طور پر پاک کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: پاکستان کے گوشہ گوشہ میں دھشتگردوں کیخلاف آپریشن ملک میں آرامش کا سبب ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: کراچی میں امن، پرُامن پاکستان کی بنیاد ہے۔

 

حجت الاسلام واحدی نے بیان کرتے ہوئے کہ جس انداز میں کراچی میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ اپنے عروج پر ہے اور دہشتگردی نے روشنیوں کے شہر کو انتہائی بھیانک اندھیروں میں ڈھکیل دیا ہے کہا: دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی کثرت نے کراچی کی عوام کا امن و سکون چھین لیا ہے اور اب ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کراچی کے لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں کہا: کراچی میں بھرپور اور بلا امتیاز ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور مجرموں، قاتلوں اور دہشتگردوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے تو کراچی کی عوام سکھ کا سانس لے سکتی ہے ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا: دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔


انہوں نے مزید کہا : کراچی کو اسلحے سے مکمل طور پر پاک کیا جائے کیوں کہ اگر کراچی میں امن ہوگا تو پورے پاکستان میں امن ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬