11 August 2013 - 18:17
News ID: 5793
فونت
خیرپور پاکستان میں؛
رسا نیوز ایجنسی – خیرپورپاکستان میں شرپسند دھشتگردوں کے بدست شیعہ مقدسات کی توہین کے اعتراض میں شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سخت موقف اپناتے ہوئے پاکستان انتظامیہ کومتنبہ کیا ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ شب کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسند غنڈوں کی طرف سے رات کے اندھرے میں پنجہٹی ، ناز ہائی اسکول روڈ ، خاکی شاہ پل اور خیرپور کے مختلف مقامات پر آخری حجت خدا امام زمانہ(عج) کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز الفاظ میں چاکنگ کی گئی ۔


اس رپورٹ کے مطابق ، مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لئے جانے پر  شیعہ علماء کونسل خیرپور نے اس مجرمانہ کاروائیوں اور انتظامیہ کی خاموشی کے خلاف سخت مظاہرہ کیا اور اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا ۔


اس واقعہ میں ملوث سپاہ صحابہ سے تعلق رکہنے والے طاہر صدیقی ، سلام بہٹی ، دانیال خمیسانی اور دیگر سرکردہ افراد کی توہین نسل پیغمبر (ص) کیس میں گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔


شیعہ علماء کونسل کے عہدیداروں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا : آج پورے ملک میں دہشتگردوں کا راج ہے حکومت نامی کوئی چیز موجود نہیں، حکومت اور انتظامیہ بلند و بالا نعرے اور دعوے کرنے اور ٹیکس لینے کی حد تک محدود ہو چکی ہے ۔


انہوں نے کہا: شرپسند عناصر جہاں اور جب چاہتے ہیں اپنے بزدلانہ کاروائیوں میں مصروف ہیں، حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے مگر ہم حکومت اور انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ اب بہت ہوچکا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: جہاں ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی کال پر شام جاکر روضہ ہائے مقدس کی حفاظت کرنے کو تیار ہیں وہیں پاکستان میں بھی اپنے مقدسات کی حفاظت کرنا جانے ہیں ، ہم انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ امام زمانه (عج) کی شان اقدس میں توهین کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے اور شہر سمیت ضلع بھر میں اس قسم کی حرکتیں کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔


انہوں نے کہا: حکومت اور انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی اور اپنے مقدسات کی حفاظت کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬