21 September 2013 - 18:23
News ID: 5962
فونت
جامعة المصطفی کے تعلیمی شعبہ کے ذمہ دار :
رسا نیوزایجنسی - جامعة المصطفی کے تعلیمی شعبہ کے ذمہ دار نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر 1700 نئے طلاب کے داخلہ کی خبر دیتے ہوئے کہا: اسلام اور معارف اهل بیت‌‌(ع) کی تبلیغ کی ذمہ داری جامعة المصطفی کے فارغ‌ التحصیل طلاب کے دوش پر ہے ۔
جامعة المصطفي العالمية کے نئے تعليمي سال کے آغاز کا پروگرام


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، جامعة المصطفی کے تعلیمی شعبہ کے ذمہ دار حجت ‌الاسلام جعفر علمی نے جامعة المصطفی العالمیة کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے پروگرام میں جو آج ظھر سے پہلے مدرسہ امام خمینی(ره) قم میں منعقد ہوا بیان کیا : امسال ہم مزید طلاب کی علمی اور تبلیغی تلاش کے شاھد ہوں گے ۔


انہوں نے شھر قم کو دنیا میں شیعوں اور عالم اسلام کا مرکز جانا اور کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ حوزہ علمیہ قم اسلامی نظریات کے بیان میں پیش پیش ہے ۔


حجت ‌الاسلام علمی نے تاکید کی : دنیا کے مختلف گوشہ میں اسلام اور معارف اهل بیت‌‌(ع) کی تبلیغ کی ذمہ داری جامعة المصطفی کے فارغ‌ التحصیل طلاب کے دوش پر ہے  ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جامعة المصطفی میں 25 تعلیمی مرکز موجود ہیں جس میں 15 هزار طلاب اور محققین 127 عناوین میں در حال تحصیل ہیں مزید کہا: امسال مزید 1700 نئے طلاب کا داخلہ ہوا ہے جس میں 900 طلاب ایران اور 800 طلاب دیگر ممالک میں موجود جامعة المصطفی کے شعبہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬