16 February 2010 - 20:56
News ID: 963
فونت
۱۸ فروری ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ تیسرا بین الاقوامی ثقافتی تبلیغی طوبی فیسٹیول جامعة المصطفی العالمیہ کی طرف سے سیرہ نبوی کی معنوی اثرات کی حقیقت کے عنوان سے انعقاد ہو رہا ہے ۔
تیسرا ثقافتی تبلیغی طوبی فیسٹیول کا انعقاد ہو رہا ہے

 

حجت‌الاسلام هادی بنکدار جامعة المصطفی العالمیہ کے ثقافتی امور کے سربراہ نے آج صبح رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے ہوئے گفتگو میں کہا : جامعه المصطفی العالمیہ غیر ایرانی طالب علموں ، افاضل ، دانشجو اور ان کے خانوادہ کی ثقافتی ، ھنری ، تبلیغی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اس کی معرفی کرنے کے ھدف سے تیسرا بین الاقوامی ثقافتی تبلیغی طوبی فیسٹیول ۱۸ فروری کو انعقاد کر رہا ہے ۔


انہوں نے کہا : عالمی ثقافتی ، ھنری ، تبلیغی طوبی فیسٹیول پچھلے دو دورہ میں جو کہ ۲۰۰۶ اور ۲۰۰۸ میں انعقاد ہوا تھا اور تیسرا یہ فیسٹیول اس سال ۲۰۱۰ میں غیر ایرانی طالب علموں ، افاضل ، دانشجو اور ان کے خانوادہ کی ثقافتی ، ھنری ، تبلیغی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اس کی معرفی کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کی غرض سے انعقاد ہوگا ۔

 
حجت‌الاسلام بنکدار نے اس بیان کے ساتھ کہ ابھی تک ایک ھزار ایک سو سے بھی زیادہ مختلف ممالک کی طرف سے آثار سکریٹری آفس میں دریافت کئے گئے ہیں اور کہا : ان جملہ آثار کی جانچ  تین مرحلہ میں جج کی کمیٹی کی طرف سے انجام پایا ہے جس میں ۴۴ لوگ انعام کے لئے چنے گئے ہیں ۔ 


انہوں نے وضاحت کی : اس پروگرام میں ایران کے حوزہ علمیہ کےسربراہ آیت‌الله مرتضی مقتدایی اور آیت‌الله حائری شیرازی حوزہ علمیہ قم کے استاد اور حجت‌الاسلام و‌المسلمین علیرضا اعرافی جامعة المصطفی العالمیہ کے سربراہ کی تقریر ہوگی ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬