رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین محسن قرائتی نے آج صبح قرآنی مراکز کے مدیروں کے پانچویں قومی اجلاس سے خطاب میں کہا: قرآن خدا کی کتاب ہے اس کی خدمت بھی الھی ہو اور اس کا سب سے پہلا مرحلہ نیت میں اخلاص ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین قرائتی نے آیت «جاهدوا فینا لنهدینهم سبلنا» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جس نے بھی خدا کے راہ میں قدم اٹھایا خدا نے اس کی مدد کی اور اس کے راستہ میں موجود تمام مشکلات کو برطرف کردیا ۔
قرآن کریم کے اس مشھور مفسر نے صحیفہ سجادیہ میں امام سجاد(ع) سے منقول حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے قرآنی مراکز کے مدیروں سے خطاب میں کہا: قران فہمی اور تربیت میں ماہ مبارک رمضان کی راتوں خصوصا فجر کے وقت سے استفادہ کریں ۔
حجت الاسلام و المسلمین قرائتی نے ہارون اور موسی علیھما السلام کی معرفی میں قران کریم میں موجود آیات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: کامیابی کی دوسری شرط یہ ہے کہ اگر تم میں سے کوئی بہتر مل جائے تو خود کنارکشی کر کے اس کی مدد کرو ، اگر علاقہ میں کسی کو خود سے بہتر پاو تو اس کی مدد کرو اور مستقل ہونے سے گریز کرو ۔
انہوں نے احساس ذمہ داری کامیابی کی ایک دوسری شرط جانا اور کہا: میں نے جوانی میں سنا تھا کہ گذشتہ رات امام خمینی(ره) فقط ایک گھنٹہ سوئے اور آپ فجر کے وقت سے علمائے کرام کو خطوط لکھتے رہے کہ اسلام کی مدد اور حفاظت کریں ۔