رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سےرپورٹ کے مطابق، حوزات علمیه کے مدیرآیت الله مرتضی مقتدایی، نے گذشته روز ماه محرم میں اصفهان کے مبلغوں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے کہا : تبلیغ انبیاء الھی کا حقیقی وظیفہ ہے اور ان لوگوں نے مقصد میں شھادت پائی.
انہوں نے امانت، صداقت کے تحفظ کو انبیاء الھی کا خاصہ بیان کرتے ہوئے کہا : دین کا مبلغ اپنے نصائح اوراچھائی کے ذریعہ لوگوں کو یہ اطمینان دلائے کہ انکا خیرخواہ ہے .
حوزات علمیه کے مدیر نے تبلیغ دین کی راہوں میں پڑی مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : انبیاء الھی نے بھی اس راستے میں سختیاں برداشت کی ہیں اور مصیبتیں جھیلیں ہیں یہاں تک کہ ان میں سے بعض کو اسی راہ میں شھید بھی کیا گیا.
انہوں نے احادیث کی روشنی میں مبلغ کی منزلت اورھدایت کی اھمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اگر چہ امر تبلیغ میں سختیاں زیادہ ہیں مگر احادیث میں اسکا بہت زیادہ ثواب اور اجر ہے .
آیت الله مقتدایی نے امر با لمعروف و نهی عن المنکرکے سلسلے میں کہا : عوام دین کے مبلغین کو امام صادق (ع) و امام باقر(ع) کا سپاھی جانتی ہے اور ان سے توقع ہے کہ اسی طرح سے رہیں .