01 August 2010 - 18:35
News ID: 1646
فونت
دفتر تبلیغات اسلامی حوزه علمیه قم ایران کی جانب سے :
رسا نیوزایجنسی - دفتر تبلیغات اسلامی میں مبلغین کے امور کے ذمہ دار نے کہا : ملک میں دینی مسائل کے بیان اور دینی ثقافت کی ترویج کی شدید ضرورتوں کے تحت دس هزار مبلغ پورے ملک میں روانہ کئے جائیں گے۔
مبلغين کي روانگي

دفتر تبلیغات اسلامی حوزه علمیه قم میں امور مبلغین کے ذمہ دار ، حجت الاسلام سید غلام عباس موسوی نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا : دفتر تبلیغات اسلامی حوزه علمیه قم ام سال ماہ مبارک رمضان میں پورے ملک میں دس هزار مبلغ روانہ کرے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: ماه با فضیلت رمضان ، ماه تبلیغ دین و ابلاغ رسالت الهی کی خاص اھمیت کے پیش نظر ھر سال کی طرح ام سال بھی حوزہ علمیہ کے مبلغ ملک کے مختلف علاقوں میں حاضر ہوکر اپنے دینی اور شرعی وظائف کی انجام دہی کریں گے اور عوام کو دینی مسائیل بخوبی واقف کریں گے ۔

حجت الاسلام موسوی نے محروم علاقوں میں مبلغین کی شدید ضرورتوں کو بیان کرتے ہوئے مزید کہا : ملک کے محروم علاقے میں دینی مسائل کو بیان کرنے اور دینی ثقافت کو توسعہ دینے کے حوالے سے مبلغین کی شدید ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے ان محروم علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : تبلیغ میں مشکلات اور فراز و نشیب موجود ہیں مگر مبلغ دینی پیغام پہونچانے ھر مشکل کو برداشت کرنے کو تیار ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬