30 June 2010 - 18:49
News ID: 1514
فونت
آیت‌الله صافی گلپایگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌الله صافی گلپایگانی نے بیرون ممالک میں اسلامی معارف کی تبلیغ پر تاکید کی اور عالمی پیمانہ پر مبلغین کی جدی سرگرمی چاہی ہے ۔
آيت‌الله صافي گلپايگاني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت ‌الله لطف الله صافی گلپایگانی مرجع تقلید نے بیرون ممالک کے طالب علموں کی ملاقات میں اسلامی معارف کی تبلیغ عالمی پیمانہ پر ہونے کی تاکید کرتے ہوئے اظہار کیا : اس وقت دینی مبلغین عالمی پیمانہ پر اپنی شرکت بڑھائیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ دنیا میں ھر روز معارف اھل بیت کے پیاسوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے وضاحت کی : اس زمانہ میں دنیا کے لوگ اسلام کی تعلیمات اور اس کی آواز سننے کے متمنی ہیں اور اس کی ذمہ داری دینی مبلغین کی ہے خاص کر غیر ایرانی طالب علموں کی ذمہ داری بہت سخت اور زیادہ ہے ۔

مرجع تقلید نے اسی طرح غیر ایرانی طلاب کی عالمی پیمانہ پر تبلیغ کو سراہا ہے اور یاد دہانی کراتے ہوئے بیان کیا : خوشی کی بات ہے کہ غیر ایرانی طلاب اچھی طرح دین اسلام کو اپنایا ہے اور دنیا میں شیعی شناخت کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ دنیا میں ھمیشہ شیعوں کی پہچان باقی رہے گی ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬