05 August 2010 - 16:36
News ID: 1669
فونت
رسا نیوزایجنسی - جامعہ امیرالمؤمنین ( نجفی ہاؤس ) ممبئی میں سہ روزہ ظیم الشان تبلیغی سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
تبليغ

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی ممبئی سے رپورٹ کے جامعہ امام امیر المؤمنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) میں سہ روزہ تبلیغی سمینار منعقد کیا گیا جس میں ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مبلغین کرام نے شرکت کی ۔

سمینار کا اغاز قاری شیخ خادم نے تلاوت کلام پاک کے ذریعہ کیا اور ملک کے مختلف مشاہیر علماء نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی اور تبلیغ کی اہم ضروریات کی وضاحت کی۔

سمینار کی صدارت مدیر جامعہ امام امیر المؤمنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی نے انجام دی ۔

اس سمینار میں تقریباً ۱۰۰ مبلغین نے شرکت کی اور ۱۰ سے زائد علماء کرام نے ان مبلغین کو عقائد ، احکام ، قرآن ، وغیرہ جیسے موضوعات پر درس دیا ، مختلف اداروں نے اس عظیم الشان سمینار کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

واضح رہے کہ سمینار میں ملک کی علمی ، ثقافتی اھم شخصیتوں نے شرکت کی جن میں لکھنؤ سے ڈاکٹر کلب صادق اور لندن سے سید نقوی شامل ہیں ۔

قابل ذکر ہےکہ سمینار کے اختتا م پر مہمان مبلغین کرام کی خدمت میں نفیس تحائف پیش کئےاورمدیر جامعہ امام امیر المؤمنین حجۃ الاسلام والمسلمین احمد علی عابدی کے دعائیہ کلمات کے ذریعہ سمینار کا اختتام ہوا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬