27 October 2009 - 22:32
News ID: 477
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ اعلی سطحی فقہی تعلیمی مرکز کے مدیر نے ملک افغانستان میں جامعة المصطفی العالمیه کے شعبہ کے کھلنے کی خبر دی ہے ۔
افغانستان میں جامعة المصطفی العالمیه کا شعبہ کھولا گیا

 

حجت‌الاسلام مصطفی محامی اعلی سطحی فقہی تعلیمی مرکز کے مدیر نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے ہوئے گفت ‌و گو میں ملک افغانستان میں جامعة المصطفی العالمیه کے شعبہ کے کھلنے کی خبر دی اور کہا : ملک افغانستان میں جامعة المصطفی العالمیه کے شعبہ کے کھولے جانے کا مقصد متعهد و منزه علماء کی تربیت کی ذمیہ داری کو مد مظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے افغانستان ملک کی اپنی خاص اھمیت ہے اس کا اسٹریٹجک کے اعتبار سے بھی خاص مقام ہے اور وہاں دینی طالب علم و علماء کی تعداد کثیر ہونے کی وجہ سے یہ ملک ایک خاص محور کا حامل ہے ۔


انہوں نے افغانستان میں جامعة المصطفی العالمیه کی طرف سے حالیہ بھیجے گئے وفد کو اس سال کے مبارک مہینہ رمضان کے آغاز میں طالب علموں کے داخلہ کا سلسلہ بتایا ہے اور کہا : اس سال کے ۱۸ اکتوبر کو افغانستان ملک میں داخلہ کا ٹسٹ ہوگا ۔


اعلی سطحی فقہی تعلیمی مرکز کے مدیر نے تین وفد کو ملک افغانستان کے شهر هرات ، کابل و مزار شریف ،میں ٹیسٹ لینے کے لئے بھیجے جانے کے سلسلہ میں اظھار خیال کیا : داخلہ کے لئے اقدام کرنے والوں کی کثرت اور دو سو اھل سنت بھائیوں کو پہلی مرتبہ قبول کئے جانے کی خبر ، ایک ہی وقت میں ٹسٹ کا انعقاد اور اس کے نتیجہ کا اعلان افغانستان میں بھیجے گئے اس وفقد کی کارکردگی رہی ہے ۔ 


حجت‌الاسلام محامی نے ۲۴ اکتوبر 09 کو داخلہ کے ٹسٹ کے نتیجہ کے اعلان کے سلسلہ میں بیان کرتے ہوئے کہا :  ۱۸ التوبر روز یکشنبه کتبی داخلہ ٹسٹ لیا گیا اور اس کے دوسرے اور تیسرے روز انٹرویو اور فائینل نتیجہ تیار کیا گیا ۔


انہوں نے کہا : دو ہزار طالب علم نے اس داخلہ ٹسٹ میں شرکت کے لئے فارم بھرا تھا ان میں سے ایک ھزار پانچ سو طالب علم نے داخہ ٹسٹ میں شرکت کی اور ان میں سے پانچ سو لوگوں کا انٹر ویو ہوا جس میں سے صرف دو سو پچاس لوگوں کو قبول کیا گیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬