26 September 2009 - 16:36
News ID: 326
فونت
رسا نویوز ایجنسی - جامعة المصطفی العالمیہ کے تعلیمی سال کے آغاز کا جلسہ آج صبح آیت الله هاشمی شاهرودی کے تقریر سے انعقاد پایا ۔
آيت الله سيد محمود هاشمي شاهرودي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، آیت الله سید محمود هاشمی شاهرودی خبرگان رھبری کے ممبر نے آج صبح جامعة المصطفی العالمیہ کے تعلیمی سال کے آغاز کے جلسہ میں کہا : آج کل دنیا ایک بڑے دینی اور اسلامی تبدیلی کے رو برو ہے جو ایران و رھبری اور امام خمینی کے ھدایت سے وجود میں آیا ہے اور تمام دنیا والوں کو ایک اسلامی تبدیل سے ہمکنار کر دیا ہے ۔   


انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا : آج کل اسلام دنیا میں ایک نئے تمدن اور ثقافت کے عنوان سے پیش ہو رہا ہے عوام ، صاحب فکر و فھم اور علماء دنیائے اسلام با قاعدہ متوجہ ہو چکے ہیں اور دینائے غرب اس عظمت اور اس حالات کو سمجھ چکی ہے ۔ 


خبرگان رھبری کے ممبر نے اس تبدیلی کو دنیائے اسلام کے لئے ایک عظیم برکت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوری ایران کے مقدس نظام کے وجود اور اسلامی و مقامات اسلامی کی حیثیت نے تمام مسلمانوں کے اندر عزت اور انسانی کرامت کی روح پھوک دی ہے ۔   


آیت الله هاشمی شاهرودی نے کہا : اسلامی نظام تمام چالبازی کے مقالے میں چاہے وہ اندرونی یا چاہے وہ اس جگہ جہاں ایرانی انقلاب کے اثر سے تبدیلی واقع ہوئی وہاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ 


اس جلسہ میں حجت الاسلام علی‌ رضا اعرافی، جامعة المصطفی العالمیه کے سربراہ نے تزکیه اور اخلاق کی اھمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس تحصیلی سال میں اخلاق و معنویت پر ہماری خاص توجہ ہو نی چاہیئے تمام استاد اور طالب علم اس چیز پر خاص توجہ دینی چاہیئے ۔


انہوں نے اپنی  تقریر میں کہا : اخلاق و تزکیه نفس کے سلسلہ میں قرآن کریم و معارف دینی میں متعدد الفاظ استعمال ہوئے ہیں ان کے درمیان تزکیه و ماده زکات ایک خاص اہمیت کا مالک ہے ۔


جامعة المصطفی العالیمه کے سربراہ نے اظھار کیا : ذیادہ تزکیہ سے انسان کمال اور ترقی کی طرف بڑھتا ہے اور کبھی کبھی زکات کا اصل مفھوم طھارت میں استعمال ہوتا ہے ، لیکن رشد اور ترقی کا مفہوم تزکیہ کا اصل اور بنیادی ہے ۔  


حجت الاسلام اعرافی نے کہا : رشد اور ترقی دو عنصر سے مل کر بنا ہے ایک طاقت کو بڑھاتا ہے تو دوسرا اس کے موانع کو دور کرتا ہے اور رشد و ترقی کے شرائط کو فراہم کرتا ہے ۔

اس جلسہ کے ابتدا میں حجت الاسلام زارعان جامعة المصطفی کے تعلیمی بخش کے ذمہ دار نے اس جلسہ کو اس تعلیمی سال کے آغاز کا نماد بتایا اور کہا : وہ لوگ جو معنویت و معارف اهل بیت(ع) کو حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیئے علمی اور عملی میدان آمادہ کیا جا چکا ہے ۔


انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا : جامعة المصطفی کا تعلیمی بخش پروگرام اور تعلیمی نظام کی برسی اور اس کی ضرورت کے مطابق تنظیمات کو انجام دیتا ہے  اورتعلیمی مباحث پر نظارت رکھتا ہے ۔ 

حجت الاسلام زارعان نے کہا : اس طرح کی فضا موجود ہے ہر طرح کی کارکردگی کے لئے مواقع آمادہ ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ علم کے حصول اور اس کے عمل کے ذریعہ ہم کامیاب و کامران ہو سکیں ۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬