05 October 2013 - 15:23
News ID: 6022
فونت
حجت الاسلام سید ہاشم موسوی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے بعد کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں تاکید کی : پیڑول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں‌ میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے ۔
حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کی سپریم کونسل کے رکن اور کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے بعد کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا: حکومت پیڑول سمیت روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے۔


حجت الاسلام موسوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیڑول کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کا بوجھ صرف غریب عوام کو ہی اُٹھانا پڑے گا کہا: موجودہ حکمران آئی ایم ایف سے اپنی عیاشیوں کیلئے قرضہ لی رہی ہے جسکا خمیازہ عوام کو اُٹھانا پڑ رہا ہے۔


انہوں نے حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ عوام کے ساتھ کیسا انصاف ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تو کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں عوام کو اس کا ریلیف دینے کی بجائے مزید قیمتوں میں اضافہ کرنے کی روایت برقرار رکھی جا رہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ اس ظالمانہ اقدام کو روکے اور اپنے فیصلے کو واپس لے۔


کوئٹہ کے امام جمعہ نے حکومت کو متنبہ کیا : اگر حکومت اس فیصلے پر برقرار رہی تو دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کریں گے، جس کے نتیجے میں حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا جائیگا اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائیگا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬