12 October 2013 - 15:36
News ID: 6052
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے عزاداری کے اجتماعات کو پہلے سے زیادہ منظم کرنے کی ضرورت ہے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: شیعہ مکتب فکر میں تمام مسالک کا احترام واجب ہے ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے سرگودھا پاکستان میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : شیعہ مکتب فکر میں تمام مسالک کا احترام واجب ہے ۔


انہوں ںے ایم ڈبلیو ایم کو پورے پاکستان میں علماء، ذاکرین، ماتمی انجمن اور انقلابیوں کے یکجا ہونے کا مرکز جانا اور کہا: وہ وقت دور نہیں کہ جب ہم باہمی اتحاد و وحدت سے پاکستان میں عزاداری کے دشمنوں کو نا مراد کریں گے۔


حجت الاسلام جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ماہ محرم الحرام نزدیک ہے، لہذا پورے پاکستان میں عزاداری کے اجتماعات کو پہلے سے زیادہ منظم کرنے کی ضرورت ہے کہا: علماء، ذاکرین، ماتمی انجمنوں اور اسکائوٹس رضا کاروں کی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔

 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ علماء اور خطباء اپنے سامعین کو قومی اتحاد و وحدت کی تاکید کریں کہا: شیعہ مکتب فکر میں تمام مسالک کا احترام واجب ہے۔ کسی بھی مسلمان کی دل آزاری آئمہ معصومین (ع) کو ناراض کرنے کا باعث بنتی ہے۔


ایم ڈبیلو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا : ہمارے پاس اہل بیت علیہم السلام کے اتنے فضائل موجود ہیں کہ ہمیں کسی دوسرے کی جانب توجہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔


انہوں نے یہ کہا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان الحمد اللہ اپنے بنیادی ہدف یعنی ملی وحدت کی جانب احسن انداز میں سفر کر رہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬