06 November 2013 - 16:40
News ID: 6106
فونت
حجت الاسلام حسن نصراللہ:
رسا نیوز ایجنسی - حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری تاکید کی : امریکی حکومت نے دنیا میں بہت زیادہ جنگیں شروع کررکھی ہیں اور دنیا میں امریکی حکومت کا وحشی پن سب پر واضح ہوچکا ہے ۔
حجت الاسلام حسن نصراللہ


رسا نیوز ایجنسی کی المنار ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام سید حسن نصراللہ نے ماہ محرم الحرام کی پہلی رات اپنے خطاب میں تاکید کی : امریکیوں نے ہیروشیما اور ناکازاکی میں انسانیت کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔


انہوں نے چار نومبر کو سامراج مقابلہ کے قومی دن پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہونے والی تقریر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں تاکید فرمائی کہ فقط تھران میں امریکی سفارت خانہ جاسوسی کا اڈہ نہیں رہا ہے بلکہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے جاسوسی کے اڈے ہیں۔


 سید حسن نصراللہ نے وضاحت کی : امریکی اپنے دوستوں منجملہ فرانس کے صدر، جرمنی کی چانسلر اور برطانیہ کے وزیراعظم کی جاسوسی کرتے ہیں اور ہر سال امریکی ڈرون طیارے دنیا بھر میں ہزاروں عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں اور دنیا میں کوئی بھی یہ نہیں کہتا کہ امریکہ کی حکومت جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔


 حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا : امریکی حکام کہتے ہیں کہ ڈرون طیاروں کے حملوں سے القاعدہ و طالبان کے افراد کو نشانہ بناتے ہیں لیکن ڈرون حملے ایسے مقامات پر بھی ہوئے ہیں جہاں پچاس یا اس سے زیادہ افراد عزاداری کے مراسم یا شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے موجود تھے اور ان کو قتل کردیا گیا۔


سید حسن نصراللہ مزید کہا: کوئی بھی دنیا میں امریکی حکومت کے وسیع جرائم کو دین عیسائیت سے نہ جوڑے اور کوئی بھی ان جرائم کا ذمہ دار اس دین کو نہ سمجھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬