29 December 2013 - 10:02
News ID: 6269
فونت
جمعیت الوفاق بحرین کے رہنما:
رسا نیوز ایجنسی – بحرین کے شیعہ عالم دین اور اپوزیشن پارٹی جمعیت الوفاق بحرین کے رہنما حجت الاسلام شیخ علی سلمان آل خلیفہ انتظامیہ کے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے ۔

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے معروف سیاسی و مذہبی رہنما اور جمعیت اسلامی الوفاق کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان کو گذشتہ روز آل خلیفہ انتطامیہ کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔


العالم کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے آج بحرین کے کئی سیاسی مذہبی رہنماؤں من جملہ جمعیت اسلامی الوفاق کے جنرل سکریٹری اور معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ علی سلمان کو گرفتار کرلیا ہے۔


بحرین میں عوامی حقوق کے مدافع وکیل عبداللہ الشملاوی نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہل کاروں نے آج اپوزیشن لیڈر شیخ حجت الاسلام علی سلمان کو ایک نوٹس ارسال کرنے کے بعد باز پرس کے لئے گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔


بحرین سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی حکومت نے اپنے غیر قانونی اقدامات جاری رکھتے ہوئے دو پولیس افسروں کو عدالت سے بری کردیا ہے ، ان دو پولیس افسروں پر 2011 میں رونما ہونے والی سیاسی بدامنی کے دوران گرفتار ہونے والے بحرینی ڈاکٹروں کو شکنجے دینے کا الزام تھا۔


آل خلیفہ حکومت کے جاری غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کے ساتھ ہی اس ملک کے عوام نے بحرین کی حکومت کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور گذشتہ کئی دنوں سے بحرینی عوام احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہے اور حسب دستور گذشتہ روز بھی آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے مظاہرین پر حملہ کر کے کئی مظاہرین گرفتار کرلیا ہے۔


دوسری جانب گذشتہ روز بحرین کے دیگر شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ یاسر صالح کو منامہ ہوائی اڈے سے اغوا کر لیا گیا ۔
 

بزرگ شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ یاسر صالح عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کرکے وطن لوٹ رہے تھے کہ منامہ ایرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے ۔


آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز اور ایر پورٹ اتھارٹی نے ان کے بارے میں عوام کے سوالوں کا کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا ہے۔ اس بزرگ عالم دین کے اھل خانہ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ آل خلیفہ کارندے انہیں جسمانی ایذائیں پہنچا سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت ، اس ملک کے عوام کے قانونی مطالبات پر توجہ دیئے بغیر، غیر قانونی اقدامات کو جاری و ساری رکھے ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬