23 January 2014 - 12:45
News ID: 6355
فونت
ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان:
رسا نیوز ایجنسی - ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے مذمتی بیان کہا: جمہوری اسلامی ایران کی حکومت اور عوام مستونگ سانحہ میں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے۔
مرضيہ افخم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مستونگ کے مقام پر زائرین کی بس پر دہشتگردانہ خودکش حملے جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اہل خانہ کے دکھ اور درد میں برابر کی شریک جانا  ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امت اسلامیہ کے دشمنوں کی جانب سے اس قسم کے دہشتگردانہ حملے، پہلے سے کی جانے والی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں کہا: اسلامی جمہوری ایران اس قسم کے دہشتگردانہ اقدامات اور واقعات کے سد باب کی ضرورت پر تاکید کرتا ہے  ۔


مرضیہ افخم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا: جمہوری اسلامی ایران کی حکومت اور عوام اس دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے۔


یاد رہے کہ  پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں ابتک 28 افراد شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


نیز پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی سانحۂ مستونگ کے خلاف سخت احتجاج اور احتجاجی دھرنوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬