رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج صبح اپنے درس خارج اصول فقہ سے پہلے جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا ملک کے موجودہ حالات کا تجزیہ کیا ۔
انہوں نے روایات کے آینہ میں محبت و نفرت، خدا کے لئے کئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: خدا کی رضا میں محبت و نفت کرنے والے کامیاب ہیں ۔
اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم اپنے کام اور اقدامات میں خدا کو مورد نظر رکھیں کہا: کبھی انسان مصلحتوں کو اپنی نگاہ میں رکھکر ایسے کام کرتا ہے جس سے خدا راضی نہیں ہے تو وہ کام یقینا ناکام اور مشکلات سے روبرو ہوگا ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے الھی احکامات کی اطاعت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: انسان چاہے جس مقام و پوسٹ پر بھی رہے ہمیشہ اور ہر مرحلہ میں خدا کو نگاہ میں رکھے ۔