12 May 2014 - 08:35
News ID: 6750
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ آل سعود عدالت نے ایک شیعہ عالم دین کو پانچ سال کی قید اور اسی طرح ایک سیاسی سرگرم شخص کو چھہ سال کی قید کا حکم سنایا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں فوجداری خصوصی عدالت نے شیعہ عالم دین شیخ جلال آل جمال کو پانچ سال تک قید اور 50 ہزار ریال نقد جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے ۔
سعودی حکام نے شیخ آل جمال کو گذشتہ سال مارچ میں القطیف صوبہ کے الشرقیہ خطے میں سیاسی مخالفت و اعتراض کرنے پر ایک سال قید کرنے کے بعد قید سے رہا کر دیا تھا ۔
اس عدالت نے اپنے چھٹویں جلسہ میں پہلے حکم کا اعلان کرتے ہوئے شیخ آل جمال کو مجرم قرار دیا اور ان کے لئے اس مقدار میں جرمانا معین کیا ۔
اسی طرح سعودی عرب عدالت نے ایک سرگرم سیاسی شخص علی جاسب آل تحیفہ کو چھہ سال تک قید اور 50 ہزار ریال نقد جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے ۔
آل تحیفہ 2012 کے اگست مہینہ میں الشرقیہ خطے میں سیاسی اعتراض و مخالفت کی وجہ سے گرفتار کئے گئے تھے ۔ ان کو پہلے حکم میں  سیاسی میڈیا سرگرمی کی وجہ سے چھہ سال تک قید اور 50 ہزار ریال نقد جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے ۔
وہ شہر الجبیل میں اپنے آفس سے گرفتار کئے گئے تھے ، آل تحیفہ العوامیہ میں جوان سرگرم شخص ہیں اور اس شہر میں متعدد ثقافتی سرگرمی میں ان کا خاص تعاون رہا ہے ۔
قابل ذکر ہے سعودی حکام تقریبا 200 لوگوں کو الشرقیہ علاقہ میں سیاسی اعتراض کی وجہ سے گرفتار کیا ہے اور گرفتار ہوئے ان میں سے بعض گرفتار لوگوں کے لئے سخت عدالتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬