26 July 2014 - 17:43
News ID: 7059
فونت
کشمیر حریت کانفرنس جے کے رہنما:
رسا نیوز ایجنسی - کشمیر حریت کانفرنس جے کے رہنما شبیر احمد شاہ نے جمعہ الوداع کے مجمع میں کہا: فلسطینوں پر ظلم و تشدد اسرائیلی بے حیائی و بے شرمی کی نشانی ہے ، کشمیری اور فلسطینی دونوں ایک ہی نوعیت کے ظلم کا شکار ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر حریت کانفرنس جے کے رہنما شبیر احمد شاہ نے جمعہ الوداع اور عالمی قدس کے مجمع سے خطاب میں کہا: فلسطینوں پر ظلم و تشدد اسرائیلی بے حیائی و بے شرمی کی نشانی ہے ، کشمیری اور فلسطینی دونوں ایک ہی نوعیت کے ظلم کا شکار ہیں ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ کشمیری قوم آج یوم قدس منا رہی ہے یہ دن منانے کا مقصد دنیا پر یہ حقیقت واضح کرنا ہے کہ جو ظلم وتشدد اسرائیل فلسطینوں پر بڑی بے حیائی اور بے شرمی کے ساتھ ڈھا رہا ہے اسی نو عیت کا ظلم وتشدد بھارت کشمیریوں پر جمہوری لباد ے میں ڈھا رہا ہے جس طرح آج اسرائیل کی جارحیت سے غزہ پٹی میں انسانی خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اسی طرح کشمیر میں بھارتی فورسز کئی دہائیوں سے خون کی ہو لیاں کھیلتی رہی ہیں ۔
شبیر احمد شاہ نے یہ کہتے ہوئے کہ 2010 عیسوی میں پرامن مظاہرین پر گولہ باری کر کے بھارتی فورسز نے 120 نوجوانوں کو شہید کیا تھا لگتا ہے کہ بھارتی فورسز 2010 کو پھر دہرنا چا ہتے ہیں کہا: قیموہ کو لگام اور بوگام علاقوں میں آج بھی فوج، مظاہرین پر بے تحاشا طاقت کا استعمال کر رہی ہے پولیس احتجاج  کرنے والے نوجوانوں کو پکڑ کر پی ایس اے کے تحت پا بند سلاسل کر رہی ہے اور نہ بھاگ سکنے والے بو ڑھوں بچوں اور عورتوں کو بری طرح زخمی کر رہی ہے ۔
انہوں ںے اقوام متحدہ پر مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل نہ کر نے کا الزام عائد کر تے ہو ئے کہا : اگر اقوام متحدہ کا یہ ارادہ فلسطین اور کشمیر مسئلے حل کر نے میں ناکام رہ گیا تو اس عالمی ادارے کا وجود خطرے میں پڑے گا ۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اوآئی سی اور عالمی برادری کی خاموشی پر مزاحمتی خیمہ نالا کناں ہے ۔
واضح رہے کہ درگاہ حضرتبل میں جمعتہ الوداع کی نمازادا کرنے کے لئے آئے کشمیر حریت کانفرنس جے کے رہنما شبیر احمد شاہ کو پولیس کی بھاری نفری نے ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔  
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬