08 November 2014 - 15:17
News ID: 7454
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کی شدید مذمت کی ۔


انہوں نے کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے، تشدد اور ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا : واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے ۔ توہین رسالت، توہین مذہب کی بنیاد پر اقدامات کی اس قدر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی منظرعام  پر آجائے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلم اور غیر مسلم پاکستانی محب الوطن ہیں ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام دونوں پر لازم ہے کہا: مذہب کی آڑ میں ذاتی دشمنی اور ذاتی مفادات حاصل کرنے والے شر انگیز عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔
حجت الاسلام واحدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض عناصر ذاتی معاملے کو مذہبی رنگ دے کر پاکستان میں فسادات کرانا چاہتے ہیں ، مسیحی برادری کو صبر کی تلقین کی دعوت دی اور کہا: آپ لوگ امن پسند، قانون پسند، محب وطن پاکستانی ہیں۔


انہوں نے مطالبہ کیا : کوٹ رادھا کشن میں ہونے والے واقعہ میں نامزد افراد اور ان کے ساتھ اس گھناؤنے عزائم میں شامل دیگر افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ پاکستان کے آئین اور قانون کی عزت اوراحترام باقی رہے۔           

          
ایس یو سی پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے سعودی عرب، مقبوضہ کشمیر سری نگر ، نائیجریا، آسٹریلیا سمیت پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی ہنگو میں عاشورہ کے روز عزاداران پر راکٹ حملوں، فائرنگ اور بم دھماکے کے واقعات کے نتیجہ میں عزادار ان مظلوم کربلا شہید ہوئے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔


علاوہ ازیں قبلہ اول مسجد اقصٰی پر اسرائیلی فوجوں کے حملے کو دہشتگردانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا : اسرائیل نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستانی عوام فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف ہے۔ اقوام متحدہ اس واقعہ کا نوٹس لیکر اسرائیل کے خلاف بھر پور کاروائی کرئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬