21 January 2015 - 19:17
News ID: 7712
فونت
حجت الاسلام مقصود ڈومکی:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین بلوچستان پاکستان کے جنرل سکریٹری نے سیرت مصطفیٰ(ص) کانفرنس سے خطاب میں کہا: توہین رسالت(ص) سے تکفیری گروہ کی سرپرستی تک، مزارات انبیاء کی توہین سے دہشت گردی تک ہر فساد میں بلواسطہ اور بلا واسطہ اسرائیلی ہاتھ نظر آتا ہے ۔

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان پاکستان کے جنرل سکریٹری نے پانچویں سالانہ سیرت مصطفیٰ(ص) کانفرنس سے خطاب میں کہا: اسرائیل اپنی شیطانیت کے باعث جلد ہی عبرتناک انجام سے دوچار ہوگا ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ توہین رسالت(ص) سے تکفیری گروہ کی سرپرستی تک، مزارات انبیاء کی توہین سے دہشت گردی تک ہر فساد میں بلواسطہ اور بلاواسطہ اسرائیلی ہاتھ نظر آتا ہے کہا: پیغمبر رحمت(ص) کے ماننے والے دنیا کو امن، اخوت، محبت اور سلامتی کا درس دیتے ہیں، ظلم و ستم اور دہشت پھیلانے والوں کا دین مقدس اسلام اور پیغمبر رحمت(ص) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


ایم ڈبلیو ایم بلوچستان پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گرد امت مسلمہ کے پاکیزہ کردار پر بدنما داغ ہیں کہا: اسلام میں ہر کام کا آغاز بسم اللہ الرحمان الرحیم سے ہوتا ہے، یعنی رحمان اور رحیم کے تذکرے کا مقصد رحمت الٰہی کا احساس ہے اور نبی کریم(ص) کا پیغام بھی سراسر رحمت ہے۔


انہوں نے دنیائے اسلام کو اپنی مظلومیت کو طاقت میں بدلنے، اور سامراجی سازشوں کو سمجھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا: انسان دشمن سامراجی قوتیں اپنے استعماری عزائم کی تکمیل میں دین مقدس اسلام کی انقلابی تعلیمات کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہیں کیونکہ اسلامی بیداری اور احیائے اسلام کی تحریک اب عالمی تحریک میں بدل چکی ہے۔


حجت الاسلام ڈومکی نے لبنان کے ممتاز انقلابی رہنماء شہید اسلام عماد مغنیہ کے جواں سال فرزند جہاد مغنیہ کی غاصب اسرائیل کے ہاتھوں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا : اسرائیل اپنی شیطانیت کے باعث جلد ہی عبرتناک انجام سے دوچار ہوگا۔


واضح رہے کہ سیرت مصطفیٰ(ص) کانفرنس میں معروف نعت خوان سید عرفان حیدر، اور سعید احمد براہوی نے بارگاہ رسالت(ص) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬