رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جازان صوبے میں فوجی اڈے مشعل کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور اس اڈے کا کنٹرول ٹاور کو تباہ کر دیا ۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی طرف سے یہ رد عمل سعودی عرب کی جانب سے مسلسل حملوں میں تیزی کی وجہ سے رونما ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گذشتہ روز بھی صوبہ جازان میں ملحمہ نامی سعودی عرب کے ایک اور فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا ۔
اسی طرح یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے صوبہ جازان میں واقع سرحدی فوجی چوکی التویلق پر حملہ کر کے سعودی عرب کی دسیوں فوجی گاڑیوں، بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور بارودی سرنگ صاف کرنے والی گاڑیوں کو تباہ کر دیا تھا ۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیہ کی طرف سے یمن پر جارحیت میں ہزاروں بے گناہ بچے اور عام شہری شہید ہوئے ہیں اور یمن کی بنیادی ڈھانچہ کو پوری طرح تناہ کر دیا گیا ہے ۔