15 September 2015 - 01:46
News ID: 8446
فونت
حجت الاسلام عبد الخالق اسدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے کہا : پولیس محرم الحرام سے پہلے جان بوجھ کر حالات خراب کرنے پر تُلی ہو ئی ہے ۔
حجت الاسلام عبد الخالق اسدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام عبد الخالق اسدی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ملت تشیع کے بے گناہ افراد کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : پولیس اوچھے ہتھکندوں پر اتر ہوئی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : اس طرح کا غیر قانونی و غیر اخلاقی طرز عمل پُرامن مومنین کو مشتعل کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے بیان کیا : پولیس محرم الحرام سے پہلے جان بوجھ کر حالات خراب کرنے پر تُلی ہو ئی ہے، ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی ایساہی ہو گا لیکن اختیارات کا ناجائز استعمال ہمیں کسی صورت گوارہ نہیں۔

انہوں نے کہا : ہمیں اطلاعات ملیں ہیں کہ راولپنڈی میں طویل عرصے سے نکلنے والے کچھ ماتمی جلوسوں کے حوالے سے انتظامیہ بانیان پر دباو ڈال رہی ہے اور سانحہ عاشورہ کے ان اسیران کو بھی پولیس کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

حجت الاسلام عبد الخالق اسدی نے بیان کیا : بے گناہ اسیران کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر رکھا ہے۔ کسی قانون کے تحت ان پردباو نہیں ڈالا جا سکتا۔

انہوں نے کہا : جلوس و مجالس کے حوالے سے ہمارا موقف دو ٹوک اور اٹل ہے، ہم اپنے روایتی جلوسوں کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کر برداشت نہیں کریں گے، محرم کے تمام جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، سیکورٹی کے معاملات میں متعلقہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬