رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرایع ابلاغ نے اعلان کیا ہے : یمن کی فوج اور رضاکار عوامی فورس کے توپ نے دسیوں گولہ سعودی عرب کے "المطه" و "رقابه المثنی" علاقے کے فوجی اڈے پر داغے ہیں اور اسی طرح عسیر میں "الربوعه" و "کحلی" علاقے کے دو حکومتی عمارت میں موجود سعودی عرب کے فوجیوں اور "عین الثورین" فوجی اڈے کو اپنا نشانہ بنایا ۔
اس ذرایع ابلاغ نے وضاحت کی : یمن کی میزائیل یونیٹس نے بھی 15 میزائیل سعودی عرب کے عسیر کے "الحاجر" علاقہ میں داغے ہیں ۔
یمن کی فوج اور اس ملک کی رضاکار عوامی فورس نے اسی طرح "جیزان" میں "فرضه الجابری" فوجی اڈے پر حملہ کیا اور سعودی عرب کی تین فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ۔
یمن کی طرف سے اس حملہ کی وجہ سے عسیر کے "الهجله" فوجی اڈے سے خوفزدہ سعودی فوجی اور ان کی گاڑیاں راہ فرار اختیار کی ۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ "مأرب" پر ان کی فوج کی طرف سے حملے میں ان کو ہار کا سامنا کرنا پڑا جس میں ان کی ایک فوجی مارے گئے ۔