
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے امام جمعہ حجت الاسلام سید احمد علی عابدی نے شیعہ جامع مسجد ڈونگڑی میں اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں بیان کیا : شرک کی طہارت کے لئے توحید و امامت اور دیگر عقائد رکھے گئے ہیں ۔
انہوں نے اہل بیت علیہم السلام سے محبت کو کامیابی و ترقی کا ضامن جانتے ہوئے بیان کیا : اہل بیت علیہم السلام سے محبت اچھائی اور اچھے لوگوں سے محبت کی ضمانت ہے ۔
احمد علی عابدی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت نے فرمایا : مجھ کو بہترین اخلاق کے لئے مبعوث کہا گیا ہے ۔
انہوں نے تعلیمات اسلامی کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے بیان کیا : اچھا کپڑا پہننا ، غسل کرنا اور ایسا کھانا نہیں کھانا چاہیئے جس کی وجہ سے دوسرے کو تکلیف پہوچے ، خوشبو لگانا یہ سب بہترین اخلاق کی نشانیوں میں سے ہے ۔ جس گھڑوں میں جالے اور گندگیاں ہوتی ہیں وہاں رزق میں کمی ہوتی ہے ۔
ممبئی کے امام جمعہ نے ماہ محرم نزدیک ہونے پر کہا : سب لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ مجالس و امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں منعقدہ پروگرام میں مل کر کام کریں ایسا نہ ہو کہ ہر کام صرف انتظامیہ اور اس سے متعلق افراد کے لئے چھوڑ دیں عزاداری کے امور میں حصہ لینا وہ توفیق ہے جو انسان کی ترقی و کامیابی کے اسباب فراہم کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا : عید الاضحی نذدیک ہے اسلام میں قربانی کی تاکید کی گئی ہے قربانی زیادہ سے زیادہ کی جائے قربانی کرنا آپ کا حق ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمسایہ کا بھی خیال رکھا جائے سفائی پر خاص توجہ دی جائے کیونکہ یہ آپ کے ہمسایہ کا حق ہے کسی کا حق پائمال نہ ہونے پائے اور اسی کے ساتھ ساتھ مستحق کو نہ بھولا جائے اپنے خوشی میں ضرورت مند کو بھی شریک کیا جائے ان کا صحیح خیال رکھا جائے ۔
حوزہ علمہ کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اسلام کی سب سے بڑی عید عید غدیر ہے جسے عید اکبر کہا جاتا ہے اگر عید غدیر کو بھلایا نہ جاتا اور اسے زندہ رکھا جاتا تو واقعہ عاشورہ رونما نہیں ہوتا ، غدیر کے دن ہی اسلام کامل ہوا ۔
حجت الاسلام سید احمد علی عابدی نے کہا : ہم لوگوں کو اس مبارک روز کو زندہ و باقی رکھنا چاہیئے ایک دوسرے کو تحفہ و تحائف دینا چاہیئے جشن و محافل منعقد کرنی چاہیئے ، دعوتیں کرنی چاہیئے کیونکہ آج بھی امام زمانہ عج غدیر کی زندہ مثال ہیں ۔