23 September 2015 - 23:17
News ID: 8471
فونت
پاکستان پلیس کے ذریعہ گرفتار تکفیری نے اعتراف کیا ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ پولیس کی مشترکہ آپریشن میں گرفتار ہونی والے لال مسجد کے تکفیری دہشت گردوں نے شیعہ علماء کو اپنا نشانہ بنائے جانے کے منصوبوں کا پردہ فاش کیا ۔
مجلس وحدت مسلمين پنجاب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پنجاب رینجرز اور پولیس کی مشترکہ آپریشن میں گرفتار ہونی والے لال مسجد کے تکفیری دہشت گردوں حارث رشید اور ہارون رشید جن کو لال مسجد کی طرف سے پوری طرح حمایت حاصل ہے ۔

موصولہ غیر سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے : لال مسجد میں پاک آرمی کے آپریشن کے دوران مارے گئے تکفیری دہشت گرد مولانا عبدالرشید کے بیٹے اور لال مسجد کے موجودہ تکفیری خطیب مولانا عبدالعزیز کے بھتیجے ہیں ۔

انہوں نے پلیس سے اپنے اعترافات میں بیان کیا : ان کا نشانہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری اور حجت الاسلام امین شھیدی تھے۔

اس تکفیری دہشت گرد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : مختلف اوقات میں حجت الاسلام راجہ ناصر عباس کی ریلی کی گئی اور ایک بار کاروائ کا موقع بھی ملا مگر انکی سخت سیکیورٹی اور مختلف روٹین کی وجہ سے کاروائ مؤخر کردی گئی۔

آج ایک بار پھر اسلام آباد میں حجت الاسلام راجہ ناصر عباس کی دیکھ کے لیےُ وہ اور انکے ساتھی پلاننگ کرنا چاہتے تھے اور اسی سلسلے میں وہ نکلے ہی تھے کہ رینجرز اور پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬