25 September 2015 - 09:46
News ID: 8477
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد انقلاب اسلامی نے کہا : اس سانحے کا سبب بننے والی غلط مینیجمنٹ اور ناپسندیدہ اقدامات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی نے سرزمین منی کے حادثہ میں جان بحق ہوئے حاجیوں کو قرآن کریم کے اس نورانی آیت «و من یخرج من بیته مهاجرا الی الله و رسوله ثم یدرکه الموت فقد وقع اجره علی الله»کا مصداق جانا ہے ۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سرزمین منی کے سانحے کے بارے میں جمعرات کے دن ایک اہم پیغام جاری کیا اور آپ نے اپنے اس پیغام میں تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اس ناخوشگوار سانحے کی بھاری ذمےداری قبول کرنے اور حق و انصاف کے ساتھ اس سانحے کے نتائج بھگتنے کی پابند ہے۔

قائد انقلاب اسلامی کے پیغام میں بیان کیا گیا ہے اس سانحے کا سبب بننے والی غلط مینیجمنٹ اور ناپسندیدہ اقدامات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ایران میں تین دن عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے اس حادثہ میں جان بحق ہوئے حاجیوں کو قرآن کریم کے اس نورانی آیت «و من یخرج من بیته مهاجرا الی الله و رسوله ثم یدرکه الموت فقد وقع اجره علی الله»کا مصداق جانا ہے ۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مکہ مکرمہ میں موجود اپنے نمائندے سے تاکید کی ہے کہ جس طرح بھی ممکن ہو تمام حجاج کی مدد کی جائے اور حق برادری اسلامی میں کسی طرح کی کوتاہی نہ ہونے پائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬