26 September 2015 - 15:41
News ID: 8483
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله سیستانی نے سانحہ مِنٰی پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ مناسب انتظامات اس طرح کا سانحہ رونما ہونے روک سکتے ہیں ۔
آيت الله سيستاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع عالی قدر حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے گذشتہ روز مِنٰی میں سیکڑوں حاجیوں کے جاں بحق ہونے اور زخمی ہونے پر پیغام تعزیت پیش کیا ۔


اس پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :


بسم الله الرحمن الرحیم


انا لله و انا الیه راجعون


سانحہ مِنٰی کہ جو آخری اطلاعات کی بناء پر کثیر حاجیوں ـ من جملہ سیکڑوں ایرانی حاجیوں ـ کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سبب بنا نہایت قابل افسوس ہے ۔


ہم اس سانحہ کی حضرت ولی الله اعظم (ارواحنا فداه) اور داغدار گھرانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے بارگاه حضرت احدیت (جلّت عظمته) میں مرنے والے کی مغفرت اور رحمت واسعہ نیز مجروحین کی شفا کی دعا کرتے ہیں ۔


امید ہے کہ مناسب انتظامات کے ذریعہ مستقبل میں اس طرح کی حوادث کو رونما ہونے سے روکا جائے گا ، ولا حول ولا قوة الا بالله العلی العظیم.


11 ذی الحجه 1436 هـ
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬