28 September 2015 - 15:22
News ID: 8490
فونت
ایران کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے ممتاز سنی عالم دین نے سانحہ مِنٰی پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے مصیبت زدہ گھرانوں سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔
مولوي عبد الحميد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے ممتاز سنی عالم دین مولوی عبد الحمید نے آل سعود کو سانحہ مِنٰی کا ذمہ دار ٹھرایا ۔


انہوں نے آل سعود کو سانحہ مِنٰی کی ذمہ داری قبول کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا: حج کے اعمال کی انجام دہی کے دوران مِنٰی میں رونما ہونے والے سانحے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ سعودی عرب کے حکام کو حج کے ایام میں اپنے انتظامات کا جائزہ لینا چاہئے ۔


دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ رکن اور قروہ کے علاقے کے اہل سنّت کے نمائندے حامد قادرمرزی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک حکومت کے طور پر حج کے انتظامات چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے کہا : آل سعود کی بدانتظامی کے پیش نظر حج کے انتظامات کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے ایک کونسل معین کی جانی چاہئے تاکہ اس طرح کے مزید واقعات رونما نہ ہوسکیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬