
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ قم المقدس کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں او آئی سی کو حج کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی درخواست کی ۔
اس بیان میں آیا ہے : سعودی عرب کا شاہی خاندان عیاشیوں میں مست اور دہشتگردی کے فروغ میں مصروف ہے، لہذا سعودی عرب میں پائے جانیوالے تمام مقدس مقامات کے انتظامات او آئی سی کو اپنے ہاتھوں میں لے لینے چاہئے۔
اس بیان میں مزید آیا ہے : اس سال حج کے دوران حاجیوں کی پے در پے شہادتوں اور زخمی ہونے کے واقعات سے پورا عالمِ اسلام سوگوار ہے، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی شہید ہونے والے حاجیوں کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے قرآن خوانی اور دعاوں کے پروگرامات تسلسل سے جاری ہیں ۔
اس بیان میں شہید ہونے والے حاجیوں کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے عالم اسلام سے یہ اپیل بھی کی: اس سانحے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں اور او آئی سی کو چاہئے کہ وہ اس موقع پر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائے۔