03 October 2015 - 15:25
News ID: 8511
فونت
حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی:
رسا نیوز ایجنسی - وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: سعودی حکومت سانحہ مِنٰی کے حقائق منظر عام پر لائے ، ذمہ داری قبول کرے اور امت اسلامیہ سے معذرت خواھی کرے ۔
حجت الاسلام نياز حسين نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی نے اس ھفتہ مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبے میں کہا : سعودی حکومت سانحہ مِنٰی حقائق منظر عام پر لائے ، ذمہ داری قبول کرے اور امت اسلامیہ سے معذرت خواھی کرے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر غدیر پر عمل کیا جاتا تو مسلمانوں کا یہ حشر نہ ہوتا کہا: 18ذی الحجہ کے تاریخی دن پیامبر اکرم(ص) نے اللہ کے خصوصی حکم سے تقریبا سوا لاکھ حجاج صحابہ کرام کے اجتماع میں اپنے بعد حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور خلیفہ کے بنایا ۔


حجت الاسلام نقوی نے حدیث غدیر کو علم حدیث کی رو سے مستند ترین حدیث جانا اور کہا: رسول اکرم(ص) نے دعوت ذوالعشیرہ سے لے کر آخری حج تک متعدد مرتبہ امیر المومنین علی علیہ السلام کی جانشینی کا اعلان فرمایا ، اعلان غدیر پہلے سے طے شدہ پروگرام نہ تھا، حج سے واپسی پرحضرت جبرئیلؑ نازل ہوئے اور اللہ کا حکم پہنچایا جس پر غدیر کے مقام پر پیغمبر(ص) نے اپنے جانشین کا اعلان کیا، جس کے بعد روایات کے مطابق خلفاء ثلاثہ سمیت صحابہ کرام کی کثیر تعداد نے حضرت علی(س) کو جانشینی کی مبارکباد دی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سانحہ منٰی میں شہادتوں کی تفصیلات سامنے آنے پر عالم اسلام میں تشویش بڑھی ہے، سعودی حکومت سانحہ مِنٰی کے حقائق منظر عام پر لائے ، ذمہ داری قبول کرے اور امت اسلامیہ سے معذرت خواھی کرے کہا : مبینہ طور پر سینکڑوں لاپتہ پاکستانی حجاج کے بارے میں حکومت وضاحت پیش کرے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬