
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں برجستہ شخصیتوں ںے شرکت کی اور سانحہ مِنٰی سے متاثرگھرانوں سے ہمدردی کا اظھار کیا گیا ۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں عالمی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حج کے موقع پر امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا: اس وقت پورا عالم اسلام ، سعودی عرب کے خلاف بیدار ہوچکا ہے اور تمام باشعور لوگ سعودی حکمرانوں کی اصلیت کو جان چکے ہیں ۔
انہوں نے حج میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام غلام محمد فخر الدین و دیگر اہم شخصیتوں کی گمشدگی پر عالمی سطح پر نوٹس لیے جانے کا مطالبہ کیا اور حکومت پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا: حکومتِ پاکستان کو چاہئے کہ وہ اپنے شہریوں کی شہادتوں اور گمشدگی پر سعودی عرب حکومت کے ساتھ ساز باز سے پرھیز کرے اور سعودی حکومت سے شدید احتجاج کرے اور اس واقعے کی تحقیقات کرائے ۔
ایم ڈبلیو ایم قم کے نائب جنرل سیکرٹری حجت الاسلام گلزار احمد جعفری نے بھی اس اجلاس میں اپنے تاثرات کا اظھار کرتے ہوئے او آئی سی سے خصوصی اپیل کی: وہ شہادتوں کی تحقیقات اور لاپتہ ہونیوالی شخصیات کی تلاش کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے ۔