05 October 2015 - 12:35
News ID: 8518
فونت
مجلس وحدت مسلمین کا حکومتِ پاکستان سے مطالبہ؛
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم قم کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخر الدّین کی سانحہ مِنٰی کے دوران گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے خصوصی طور پر اپیل کی کہ وہ اس اہم شخصیت کی تلاش کے بارے میں اعلٰی سطح پر کوشش کرے ۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان

                                        
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے وفد نے ایم ڈبلیو ایم قم ایران کے آفس کا دورہ کیا۔ اس وفد میں جنرل سیکرٹری سجاد حسین مری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قلب مہدی اور سیکرٹری تنظیم سازی ممتاز علی زرداری موجود تھے ۔


ایم ڈبلیو ایم قم کے آفس سیکرٹری نے اپنی دفتری ٹیم کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں دفتر اور اور کابینہ کی فعالیت کے سلسلے میں باخبر کیا گیا ۔


اس ملاقات میں مختلف سیاسی اور بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ گفتگو کا اصلی محور سانحہ منٰی تھا، اس سانحے کے شہداء کے لئے فاتحہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کی کے حوالے سے حکومت پاکستان کی مجرمانہ غفلت کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔


اراکینِ اجلاس نے ایم ڈبلیو ایم قم کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخر الدّین کی سانحہ مِنٰی کے دوران گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے خصوصی طور پر اپیل کی کہ وہ اس اہم شخصیت کی تلاش کے بارے میں اعلٰی سطح پر کوشش کرے۔


ایم ڈبلیو ایم قم کے آفس کے ذمہ د ار نے اس موقع پر کہا: ایم ڈبلیو ایم قم کے شعبہ سیاسیات اور شعبہ میڈیا نے حجت الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخر الدّین کی گمشدگی کے معاملے کو مضبوط بنیادوں پر اٹھانے کے لئے ایک مشترکہ ایکشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اہم اجلاس ایک دو روز میں متوقع ہے۔ ان شاءاللہ یہ کمیٹی اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬