رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطھر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے متولی اور قم ایران کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں حرم حضرت معصومہ قم میں منقعد ہوا کہا: امریکا ھرگز اسلام اور امت اسلامیہ کا خیر خواہ نہیں ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سعیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ بعض افراد کا یہ تصور ہے کہ انہوں نے مسلمان ہو کر خدا اور اس کے رسول(ص) پر احسان کیا ہے کہا: سچے مسلمان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ خدا اور رسول اسلام(ص) نے اس پر احسان کیا اور اسے راہ راست پر ہدایت کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: آج بھی ایسے مسلمان موجود ہیں جو اپنے منافع کی تکمیل میں مسلمان ہوئے اور جب ان کے منافع پورے نہیں ہوئے تو انہوں نے اسلام کو خیرباد کہ دیا ۔
حرم مطھر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے متولی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکا ھرگز اسلام اور امت اسلامیہ کا خیر خواہ نہیں ہے کہا: استقلال میں ملتوں کی کامیابی پوشیدہ ہے ، جو ملتیں اپنے قدم پر کھڑی ہوگئیں وہی کامیابی سے ھمکنار ہوئی ہیں ۔