رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی تبریز سے رپورٹ کے مطابق، صوبہ تبریز ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله محسن مجتهد شبستری نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے آعظم حضرت امام خمینی(ره) تبریز میں منعقد ہوا کہا: امریکا کی جانب سے ایران کو دی جانے والی حالیہ دھمکیاں بے اثر ہیں ۔
انہوں نے امریکا کو سلطہ گر ، دھشت گر اور غاصب صھیونیت کا حامی بتایا اور کہا: مذاکرات کے بعد بھی ایران سے امریکا کی دشمنی میں کوئی کمی نہیں آئی ، امریکا مذاکرات کے بہانے ملک میں نفوذ چاہتا ہے مگر اس کی یہ آرزو ھرگز پوری نہ ہوگی ۔
آیت الله شبستری نے آل سعود کی جانب شیخ نمر کی پھانسی کا حکم سنائے جانے پر سخت ردعمل کا اظھار کیا اور کہا: شیخ نمر کو پھانسی دئے جانے کی صورت میں آل سعود داخلی اور عالمی اعتراضات سے روبرو ہوں گے ، اور در حقیقت شیخ نمر کا تختہ دار آل سعود کی نابودی کا دلدل ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: امید ہے کہ امت اسلامیہ آل سعود کی جنایتوں اور شیخ نمرکی پھانسی کے خلاف قیام کرے گی تاکہ آل سعود اس غیر انسانی عمل کو انجام نہ دے سکیں ۔