‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2013 - 19:03
News ID: 5619
فونت
حجت الاسلام مختار امامی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام مختار امامی نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: پاکستان کی کمزور اور نڈھال معیشت غیر سنجیدہ حکمرانوں کے بھینٹ چڑھی گئی۔
حجت الاسلام مختار احمد امامي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام مختار احمد امامی نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں پاکستان کی نئی گورمنٹ کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ۔
حجت الاسلام امامی نے وفاقی حکومت سے اپنی ناکام پالیسیوں کا جائزہ لینے اور عوام کی بہتری کے تمام اقدامات پر فوری عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: پاکستان اس وقت لاپرواہ سیاستدانوں کی خود غرضی کا شکار ہے، وفاقی حکومت عوامی خواہشات کا احترام کرے ۔


انہوں نے مزید کہا: حکومت نے انتخابات سے پہلے عوام کو بہت سنہرے خواب دکھائے گئے مگر حکومت میں انے کے بعد مرکزی حکومت بحرانوں کے خاتمے کے لئے شروع دن سے ہی سنجیدہ نہیں ہے۔


ایم ڈبلیو ایم سندھ کے جنرل سیکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکمران اتنے بھولے نہیں ہیں کہ انہیں ملک میں ہونے والی سازشوں کا علم نہیں ہے تاکید کی : حکمراں کسی بھی قسم کے سدباب سے قبل غیر ملکی قوتوں کے اشارے کا احترام اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔


سرزمین پاکستان کی اس نامور شخصیت نے پاکستان کی کمزور اور نڈھال معیشت غیر سنجیدہ حکمرانوں کے ہاتھ لگ جانے پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا: موجودہ حکومت نے اپنے ہر دور حکومت میں کراچی کے ساتھ ہر سطح پر ناانصافی کی ، ابھی تک حکومت نے جو بھی فیصلے کئے اس سے عوام کو براہ راست ایک بھی فائدہ نہیں مل سکا۔


انہوں نے مزید کہا: اچھی قیادت نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے بحران وراثت میں بھی ملے ہیں مگر موجودہ حکومت نے جس طرح اپنی حکومت کا آغاز کیا ہے اس سے سابقہ تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 


امامی نے یہ کہتے ہوئے کہ 11 مئی کے انتخابات نے جس طرح عوام کے دلوں میں پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے امنگ جگائی تھی وہ نامناسب لوگوں کی اجارہ داری کی وجہ سے اسی روز دم توڑ گئی کہا: مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے ہوئے عوام کی قسمت میں روزانہ کی بنیاد پر نت نئے مسائل عذاب کی صورت میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬