11 November 2016 - 21:29
News ID: 424397
فونت
ولادیمیر پوتن :
روسی صدر نے کہا : امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بحالی اور بہتری، کشیدگی کم ہونے کی صورت میں ممکن ہے تاہم یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔
پوتین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، روس کے صدر جمھوریہ ولادیمیر پوتن نے آج کہا: روس اور امریکہ کے تعلقات میں موجودہ کشیدگی کے پیش نظر دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آنا آسان کام نہیں ہوگا ۔

روسی صدر نے کہا : تعلقات کے فروغ میں اہم مشکل اور رکاوٹ وائٹ ہاؤس کے اقدامات ہیں- روسی صدر کے بقول ماسکو ، واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے آمادہ ہے ۔

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ روس کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے لئے دوطرفہ تعاون پر تاکید کی ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بھی کہا کہ ٹرمپ کے قریبی افراد کے ساتھ بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

واضح رہے کہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  آٹھ نومبر دو ہزار سولہ کو اپنی ڈموکریٹ حریف ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر امریکہ کے پینتالیسویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ /۹۸۸/ن۹۴۰ 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬