11 November 2016 - 21:38
News ID: 424400
فونت
عراقی فوج نے موصل کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران صوبے نینوا کے کئی اور علاقوں کو آزاد کرا لیا۔
موصل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی واع خبر رساں ایجنسی نے جمعے کے روز رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے جنوب مشرق میں شہرالنمرود کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے العباس اور نجفیہ نامی قصبوں کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی مسلح افواج نے، جن میں فوج، عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اورکرد پیشمرگہ ملیشیا شامل ہیں، موصل کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے اس شہر کے مضافاتی علاقے البوسیف کو آزاد کرا لیا ہے۔ اس کارروائی میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ موصل کے مشرق میں بھی کئی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ادھر صوبے نینوا کے شہر بعشیقہ میں کرد پیشمرگہ ملیشیا نے خودکش جیکٹوں کے حامل چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دریں اثنا عراق کی النجباء تحریک کے ترجمان ہاشم الموسوی نے شہر تلعفر کی آزادی کے بارے میں کہا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس نے تلعفر میں کارروائی کے دو مراحل طے کر لئے ہیں اور تیسرے مرحلے میں الحشد الشعبی کے جوان شہر تلعفر میں داخل ہو جائیں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬