رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹیلی ویژن سے رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان کے علاقے الخوجہ میں چار سرحدی دیہات اور متعدد فوجی ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
اس دوران ہونے والی لڑائی میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے بھاری مقدار میں سعودی فوج کے ہتھیاروں کو بطور مال غنمیت اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں واقع مستحدث نامی فوجی اڈے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے میں سعودی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اسی دوران سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے کئی بار حملہ کرکے یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی پیشقدمی روکنے کی کوشش کی تاہم انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا جو اب تک جاری ہیں۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔یمن پر حملے سے سعودی عرب کا مقصد تحریک انصاراللہ کو کمزور کرنا تھا تاہم آل سعود اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے /۹۸۸/ن۹۴۰