11 November 2016 - 21:26
News ID: 424396
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک سو چھبیسویں دن بھی حالات بدستور کشیدہ ہیں اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم تیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر

رسانیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، علیحدگی پسند جماعتوں نے جمعے کے روز کشمیری عوام سے یوم استقلال منانے کی اپیل کی تھی جسے ناکام بنانے کے لیے حکومت نے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا تھا تاہم اس کے باوجود وادی کے مختلف علاقوں میں زبردست مظاہرکیےگئے۔

پولیس نے حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو اس وقت گرفتار کرلیا جب انہوں نے اپنی نظر بندی توڑتے ہوئے جامع مسجد کی جانب سے مارچ کرنے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے متعدد مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کے گولے داغے اور بعد ازاں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں تیس افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬