01 July 2020 - 14:52
News ID: 443054
فونت
آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مذہب تشیع کو متفق و متحد رکھنے اور اسکی سرزمینوں کو استعماری طاقتوں کی بلاواسطہ حکمرانی سے بچانے اور حکومتوں کو دین کی مخالفت سے روکنے میں ولایت نے جو کردار ادا کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یکم سے 7 جولائی ہفتہ ولایت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ ولایت کے تحت ملک بھر میں نظامِ ولایت کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ہفتہ ولایت منانے کا فیصلہ تنظیم کی مرکزی کابینہ کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کی سربراہی مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ولایت تشیع کی جڑ اور تشیع کے تحفظ کی بنیادی طاقت ہے، یہی وجہ کہ نظام ولایت کے پیرو دنیا بھر میں منظم، متحد اور مستحکم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مذہب تشیع کو متفق و متحد رکھنے اور اس کی سرزمینوں کو استعماری طاقتوں کی بلاواسطہ حکمرانی سے بچانے اور حکومتوں کو دین کی مخالفت سے روکنے میں ولایت نے جو کردار ادا کیا ہے، اس کی علماء کی تاریخ میں کم ہی کوئی مثال ملتی ہے، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ولایت کی برکات سے ہی اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی۔

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ولایت کی بے مثال طاقت سے ہی دینِ مُبین اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنیوالی استکباری طاقتیں اور داعش اپنے مکروہ منصوبوں میں ناکام و نامراد ہوئے ہیں، ہمیں مدافع ولایت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے افکار پہ عمل کرتے ہوئے ولایت کی ترویج و تبلیغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تمام شرکاء نے عزم کیا کہ ملت کے مسائل کا حل ولایت کے پیروکاروں کے باہمی اتحاد میں مضمر ہے، جب تک پاکستان میں موجود نظام ولایت سے منسلک تنظیمیں اور افراد باہم متحد نہیں ہوتے، ملت مسائل سے چھٹکارا نہیں پا سکتی۔

آئی ایس او کے مرکزی صدر نے نظامِ ولایت کو دنیا بھر میں تشیع کی کامیابیوں کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تشیع ہی دنیا کا مستقبل ہے، ہمیں اس کی نظریاتی اساس یعنی ولایت کو مضبوط کرنا ہوگا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬