30 June 2020 - 23:53
News ID: 443047
فونت
مصر کے مفتی :
مصر کے مفتی نے جوانوں کو با خبر کرنا اور ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا سر فہرست مسئلہ ہے اس پر بے توجہی کرنا اسلام سے خیانت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مفتی اور عالمی فتوا کونسل کے صدر شوقی علام نے تاکید کی ہے کہ اس وقت قدس شریف کو دینی و تاریخی عنوان سے فلسطین کے دینی و تاریخی دارالحکومت تسلیم کرنے کا بہترین وقت ہے ۔

شیخ علام نے بیان کیا : مسلمان نسلوں کی مسلسل مسحد اقصی و قدس شریف سے محبت ایک دینی و ایمانی امر ہے ۔ مسجد اقصی خانہ کعبہ و مسجد نبوی کی طرح اہمیت و شرافت کا مقام ہے ۔ مسلمان الہی شعائر و نبوی مقدسات کے اہمیت و فضیلت کے قائل ہیں اور مسجد اقصی ان مقدسات میں سے ایک ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ جتنا بھی فتنہ و حادثہ ہم لوگوں کو حصار کرے گا پھر بھی فلسبین و قدس شریف کے مسئلہ کو اپنے دل و جان سے الگ نہیں کر سکتے ہیں ۔ قدس شریف سے مسلمانوں کی محبت و الفت صرف عطوفت و موقت احساسات کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ایک دینی ، مذہبی ، سیاسی و اخلاقی ذمہ داری ہے ۔

مصر کے مفتی نے جوانوں کو با خبر کرنا اور ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا سر فہرست مسئلہ ہے اس پر بے توجہی کرنا اسلام سے خیانت ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬