05 July 2020 - 12:34
News ID: 443079
فونت
جامعه مدرسین:
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے سعودی عرب کے ایک اخبار کی طرف سے حضرت آیت الله سیستانی کی اہانت پر رد عمل پیش کرتے ہوئے بیانیہ صادر کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے سعودی عرب کے ایک اخبار کی طرف سے حضرت آیت الله سیستانی کی اہانت پر رد عمل پیش کرتے ہوئے بیانیہ صادر کیا ہے ۔

اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ  (زُیِّنَ لِلَّذِینَ کَفَرُواْ الْحَیَاةُ الدُّنْیَا وَیَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِینَ آمَنُواْ ) سعودی اخبار الشرق الاوسط کی طرف سے عراق کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت الله العظمی سید علی سیستانی کے سلسلہ میں توہین آمیز و غیر سنجیدہ اقدام قابل افسوس و قابل مذمت ہے ۔

یہ نیچ توہین حقیقت میں دین مبین اسلام و اسلامی مقدسات کی توہین ہے جو دین مخالف و فتنہ کی علامت ہے ۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم سعودی عرب کے نا اہل قلم بہ دستان نوکروں کی طرف سے اس اہانت پر نفرت و بیزاری کا اعلان کرتا ہے : شیعہ مرجعیت اور اسلامی علماء نے عراق کی قومی و دینی شناخت کی حفاظت اور اسی طرح اس قوم میں اتحاد و سیاسی یکجہتی کے قیام میں تاریخی و ابدی کردار ادا کیا ہے ۔

شیعہ مرجعیت عراق کی آزادی و استحکام کے لئے برسوں برطانیہ و سامراجی طاقت کے خلاف مجاہدانہ مقابلہ کیا ہے اور عراق کو مضبوط کیا اور عراق کی راشد قم کو حکیمانہ مدیریت کے ذریعہ اس بحران سے نجات دلائی ہے ۔ اور آیة اللَّه العظمی سیستانی کے فتوا نے عراق سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے استقامت محاذ کو مضبوط کیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬