05 July 2020 - 13:21
News ID: 443080
فونت
خالد الملا :
اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے کہا : ہم علماء کے خلاف توہین آمیز اقدامات کی مذمت کرتے اور انھیں مردود سمجھتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مشہور اہل سنت عالم دین و اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا خالد الملا نے نجف اشرف میں عراق کے شیعی و دینی مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی کی سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط کی طرف سے توہین آمیز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مرجع کی توہین ہمارے نزدیک مردود ہے۔

اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے سعودی اخبار کے اس توہین آمیز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا : ہم اس دور میں علماء کے خلاف منظم سازشوں کے ذریعہ توہین آمیز اقدام کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : علماء پر اس قسم کے حملے سامراجی طاقتوں کی سمچی سمجھی پالیسی کا حصہ ہیں ۔ ہم علماء کے خلاف توہین آمیز اقدامات کی مذمت کرتے اور انھیں مردود سمجھتے ہیں۔

شیخ خالد الملا خالد الملا نے کہا : حال ہی میں سعودی اخبار الشرق الاوسط نے ایک کارٹون کے ذریعہ آیت اللہ سیتسانی کی توہین کی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ادھر عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے بغداد میں الشرق الاوسط کے دفتر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا اور اور بغداد میں سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اعتراض کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اخبار الشرق الاوسط نے مرجع عالیقدر آیت‌الله سیستانی کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ان کا ایک کارٹون شائع کیا جس پر عراق میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬